سندھ حکومت نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرمحمد فخر سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات ہوئی کس میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ُپرامن انعقاد کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کے لیے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے تمام ضروری تیاری کرلی ہے۔