چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔ جس کے بعد اب لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے چند روز قبل آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں لطیف کھوسہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔
آصف علی زرداری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس امیدوار صرف وکیل ہی ہیں، وہی دفاع کر رہے ہیں وہی الیکشن بھی لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جو بھی شخص آپ کو ملے گا وہ سب پیپلز پارٹی کی نرسری سے نکلے ہوئے ہیں، لوگ پارٹیوں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔