Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2023 03:25pm

غریدہ فاروقی نے شو پر آنے کیلئے میری منتیں کیں، پی ٹی آئی وکیل مشعال کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر وائرل پی ٹی آئی کی وکیل مشعال نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی غریدہ فاروقی نے شو پر آنے کیلئے ان کی منتیں کی ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل مشعال یوسفزئی نے غریدہ فاروقی کے ایک ٹوئٹ پر ناگواری کا اظہار کیا۔

غریدہ نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کی کارروائی کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل مشعال یوسفزئی چیف جسٹس کے آرڈر لکھوانے کے دوران روسٹرم پر آ کر کھڑی ہو گئی‘۔

غریدہ نے مشعال اور چیف جسٹس کے درمیان جملوں کا تبادلہ بیان کرتے ہوئے لکھا ’میں (مشعال) کچھ کہنا چاہتی ہوں۔ چیف جسٹس نے جھڑک دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی خاتون وکیل کو بیٹھنے کی ہدایت کردی، (اور کہا) آئندہ یہ کیا تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، کیا آپ کو عدالت کے ڈیکورم کا نہیں پتہ، آپ کے خلاف توہین کی کارروائی ہوسکتی ہے، آپ کہاں سے پڑھی ہوئی ہیں، کمرہ عدالت میں سب سے آخر میں جا کر بیٹھ جائیں، چیف جسٹس قاضی کی پی ٹی آئی خاتون وکیل مشعال یوسفزئی کو شدید جھڑک‘۔

مشعال نے غریدہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ’سیاق و سباق جانے بغیر ”خوشنودی“ حاصل کرنے کے لیے ایک طرف سے آپ یہ ٹویٹ کررہی ہیں دوسری طرف اپنی پروڈیوسر کے ذریعے میری منتیں کر رہی ہیں کہ میں پیر کو 8 بجے آپ کے شو میں آجاؤں تاکہ آپکی ریٹنگ بن جائے۔ پہلے تو آپ یہ فیصلہ کرے کہ آپ کس سائڈ پر کھڑی ہیں اور کیا کرنا چاہ رہی ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان میں رول آف لاء کے لیئے ہم ہر محاز پر آواز اٹھائیں گے اور حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آپ واٹس ایپ پر پیغامات بھیج کر ٹویٹ کرنے کے لیے کہنے والوں کو میری طرف سے یہ بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی پیٹیشن کی وجہ سے ملک میں بلا آخر انتخابات کی فائنل تاریخ آگئی ہے، اب واٹس ایپ چھوڑ کر گراؤنڈ پر آئیں اور عوام کا رد عمل دیکھیں‘۔

Read Comments