سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ اورڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد اب آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔
سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔
سندھ کے شہری آن لائن زمین کے فارم اورک ھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے، اور آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز و کمشنرز کو آن لائن نظام کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں، آئندہ چند ماہ میں یہ آن لائن نظام مکمل طور پر نافذ کردیا جائے گا۔