سپریم کورٹ کے ججز اور ان کی بیگمات کو ایئرپورٹس پر جامہ تلاشی سے استثنا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے سول ایوی ایشن کی ہدایت پر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لک بھر کے ہوائی اڈوں پر حاضر سروس ججز، چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔
اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنا سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔
سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنا کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔