جھل مگسی میں جیپ ریلی کے دوران ریسر گاڑی کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
سات سالہ گل حسن ولد سبزل مجیدانی ٹریک پر موجود تھا کہ اس دوران تیز رفتار بے قابو گاڑی نے اسے ٹکر ماری۔
بچے کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب فیصل شادی خیل نے جھل مگسی جیپ ریلی میں میدان مار لیا۔ فیصل نے جیپ ریلی اے پری پیڈ کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فیصل شادی خیل نے ایک گھنٹہ 21 منٹ 14 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔
دوسری پوزیشن نوابزادہ جعفرخان مگسی نے حاصل کی، جنہوں نے ایک گھنٹہ 21 منٹ 31 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔
نادر خان مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایک گھنٹہ 22 منٹ 11 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔