آپ نے ہوائی جہاز کو زمین پر دوڑتے دیکھا ہوگا، ہوا میں اڑتے دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی ہوائی جہاز کو دورانِ پرواز ایک ہی جگہ معلق دیکھا ہے؟
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہوائی جہاز بظاہر آسمان میں ایک ہی جگہ رکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
وِل مینیڈس نامی ایک شخص ہوائی جہاز میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے کھڑکی سے باہر ایک اور ہوئی جہاز کو دیکھا جو بظاہر ہوا میں معلق تھا۔
منیڈیس نے خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ امریکہ میں نیویارک سٹی سے بے ایریا کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، لینڈنگ کے دوران انہوں نے کھڑکی سے باہر ایک بصری وہم دیکھا اور فوراً اس کی ویڈیو بنائی۔
جیسا کہ مینیڈس نے کہا، ظاہر ہے یہ ایک آپٹیکل الیوژن (بصری دھوکہ) ہی تھا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔
اس وائرل ویڈیو نے ایکس پر 30 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اسے میٹرکس میں ایک گلچ قرار دیا۔
جبکہ ایک صارف نے وضاحت کی کہ ’اسے پیرالیکس ایفیکٹ ہتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے قریب کی چیزیں دور کی چیزوں سے زیادہ تیزی سے حرکت کرتی نظر آتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ چیزوں کے مقابلے میں سست حرکت پذیر چیزیں جامد دکھائی دیتی ہیں‘۔
ایک صارف نے لکھا ’کتنی خوفناک بات ہے کہ دونوں ہوائی جہاز ایک دوسرے کے کتنے قریب ہیں‘۔