نگراں وزراء کی جانب سے الیکشن پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے کے کیس پر الیکشن کمیشن میں سماعت منگل 19 دسمبر کو ہوگی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ان افراد کے نگراں حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ ان افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی معطلی کے فیصلے کو جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے معطل کر دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا تھا۔
نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستدائر
نیب کیس میں نامزد نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔