لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گری لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم افنان کے عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ پہلے 2 ڈاکٹرز نے کیا تھا، ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے، ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کے لیے 12 رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے استدعا کی کہ عدالت دوبارہ عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دے۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ ملزم افنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں مقدمہ درج ہے۔
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم افنان کا اکثر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اورڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کی عمر کے تعین کیلئے پولیس نے دانتوں کا ٹیسٹکروالیا
لاہورمیں 6 افراد کی موت کا سبب بننے والے کم عمر ڈرائیور کیگفتگو