Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 03:06pm

کوکنگ آئل کو بار بار استعمال کے باوجود پہلے جیسا شفاف بنائیں

ذائقہ دارکھانوں کے لیے مصالحے لازمی جزو ہیں تو گھی یاتیل کے بغیر تو کھانا پکانے کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔

اکثرچیزوں کو تلنے کے بعد تیل میں کالے ذرات رہ جاتے ہیں جورنگت کے علاوہ اس کا ذائقہ بھی خراب کردیتے ہیں۔

یہ آلودہ تیل فرائی کرنے کے لیے بار بار استعمال کرنا انسانی صحت پر اثراندازہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو بڑھانے کا سبب بھی بنتا ہے۔

آسان ٹوٹکوں سے خواتین کھانا پکانے کے تیل کو با آسانی صاف کرسکتی ہیں۔

تیل کو چھان لیں

تیل کو استعمال کے بعد ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد اسے کسی باریک جالی والی چھلنی یا پیپر ٹاول کی مدد سے چھان لیں۔

یہ طریقہ تیل میں موجود کالے ذرات کو ختم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

کارن فلور کا استعمال

ایک کپ پانی میں 2 چمچ کارن فلور کو مکس کرکے ایک مرکب تیار کرلیں۔ تیل کو اچھی طرح گرم کرنے کے بعد اس میں یہ مرکب ڈال دیں۔

اس مرکب کو تیل میں تقریباً 10 منٹ پکنے دیں اور مسلسل چمچہ چلائیں، جب یہ مرکب ایک ٹھوس شکل اختیار کرلے تو اسے چھان لیں۔

یہ ٹھوس شکل تیل سے ساری کثافتیں جذب کرنے کے بعد اسے پہلے جیسا بنا دیتی ہے۔

لیموں کا رس

گرم تیل میں لیموں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں۔ تیل میں موجود کالے ذرات لیموں پر چپک جائیں گے۔ اس کے بعد ان ٹکڑوں کو چمچ کی مدد سے نکال لیں۔

Read Comments