Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2023 08:52am

حوثیوں کے حملوں کے سبب 2 بڑی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کا راستہ ترک کر دیا

Welcome

یمن کے حوثیوں کے حملوں کے سبب دو بڑی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کا راستہ ترک کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو بڑی شپنگ کمپنیوں جن میں میرسک اور ہاپاگ لائیڈ شامل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں حوثیوں کے حملوں کے سب بحیرہ احمر کا راستے ترک کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی جو یمن کے اکثر علاقوں پر قابض ہیں جبکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read Comments