بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا نے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ، جس پر کرناٹک اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبران اسمبلی نے سخت تنقید کی ہے۔
کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا کی جانب سے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تو بی جے پی کے ارکان اسمبلی آگ بگولہ ہوگئے اور حریف سیاسی رہنما کو آڑہے ہاتھوں لیا۔
ہبلی دھارواڑ (ایسٹ) کے ایم ایل اے کی جانب سے یہ تجویز جمعرات کو اس وقت سامنے آئی جب ریاستی حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیشن کے دوران ابایا نے کہا، ’میں میسورو ہوائی اڈے کا نام بدل کر ٹیپو سلطان ہوائی اڈے کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے ہبلی ہوائی اڈے کے لیے، ہم اس کا نام سنگولی ریانا رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم بیلگاوی ہوائی اڈے کا نام کٹور رانی چنما کے نام پر، شیموگا ہوائی اڈے کا نام راشٹرکاوی کوویمپو کے نام پر اور وجے پور ہوائی اڈے کا نام جگجیوتی بسونا کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔