شہریوں کو عمرے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مختلف کارروائیوں کے مطابق ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت محمد محی الدین، داؤد احمد اور محمد رمضان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے، اور انہوں نے شہریوں کے ساتھ عمرہ کے نام پر بھی فراڈ کیا، اور مختلف لوگوں سے عمرہ کرانے کی غرض سے7 لاکھ 40 ہزار روپے بٹورے، جب کہ نیدر لینڈ بھجوانے کے نام پر 14 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، تاہم انہیں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔