Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2023 02:05pm

وٹامن بی 12 کی کمی کی وہ علامات جنہیں ہرگز نظر انداز نہ کریں

دنیا میں موجود تمام وٹامنز اورمعدنیات انسانی جسم کے ہر اعضا کی اہم ضرورت ہیں، اس لیے ہر وٹامن کو مناسب مقدار میں لینا اہم تصور کیا جاتا ہے۔

انہی وٹامنز میں سے ’وٹامن بی 12‘ بھی انسانی صحت کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

چونکہ خوراک سے وٹامن بی 12 جذب کرنے کی صلاحیت عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، لہذا عمر رسیدہ افراد میں اس کی کمی زیادہ عام ہے۔

وٹامن بی 12 کی کمی اکثر سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا اس وٹامن کو اس کی مقررہ مقدار میں لینا لازمی ہے۔

ذیل میں موجود علامات وٹامن بی 12 کی کمی کی وجوہات ہیں، ان علامات کو نظر انداز کرنا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

تھکاوٹ

وٹامن بی 12 کی کمی کی پہلی علامت تھکاوٹ کا محسوس ہونا ہے۔ انسانی جسم کے خلیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے سب سے زیادہ ’وٹامن بی 12‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹامن بی کی کمی سرخ خون کے خلیات کی پیداوار کو کم کرسکتی ہے جو آکسیجن کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔

چہرے پر پیلاہٹ آنا

آئرن کی کمی کی طرح وٹامن بی 12 کی کمی بھی چہرے کی جلد کو پیلا کردیتی ہے۔

اس کی کمی بیلیروبن ((bilirubin) کی سطح کومتاثرکرتی ہے جو جلد اور آنکھوں کی سفیدی کو پیلا کردیتی ہے۔

سر درد

ہر وقت سرمیں درد رہنا بھی وٹامن بی 12 کی کمی کی اہم علامت ہے۔ وٹامن بی 12 کی مناسب مقدار لینا مائیگرین کے سر درد کی علامات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

افسردگی کی کیفیت طاری رہنا

ہر وقت ڈپریشن اور بے چینی کی کیفیت کا طاری رہنا وٹامن بی 12 کی کمی کی علامت ہے۔

اس وٹامن کا کم ہونا آمائینو ایسڈ کی بلند سطح کا سبب بن سکتا ہے جسے ہوموسسٹین کہا جاتا ہے، جو اسٹریس کی وجہ بنتا ہے۔

معدے کے مسائل

متلی، قبض، سوزش، گیس اور دیگر معدے کے مسائل وٹامن بھی 12 کی کمی کی واضح علامات ہیں۔

Read Comments