یورپ میں حماس کے حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن کا مقصد یہودیوں کو نشانہ بنانا بتایا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی اور ہالینڈ میں حماس کے ساتھ دہشت گردی کی سازش کا حصہ بننے کے شُبے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جرمن استغاثہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد یورپ میں یہودی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار حاصل کرنا تھا۔
جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تین افراد کو برلن اور چوتھے کو جمعرات کو روٹر ڈیم سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا تعلق عسکری ونگ سے تھا، جو بیرون ملک حماس کی کارروائیوں میں حصے دار تھے۔
دہشت گردی کے الگ الگ جرائم میں تین دیگر افراد کو ڈنمارک میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملک کے سیاست دانوں نے اشارہ کیا تھا کہ یہ بھی حماس سے وابستہ ہیں۔
ایک شخص جس کا نام صرف عبدلحمید ال اے ہے، اس پر استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے لبنان میں مقیم حماس کے رہنماؤں کے حکم پر یورپ میں 2023 کے موسم بہار کے بعد زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرے کی تلاش شروع کردی تھی۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ حماس کی ماضی میں کی جانے والی سازش سے متعلق بتایا کہ ان کا مقصد ہتھیاروں کو برلن لے جایا جانا تھا اور یورپ میں یہودی اداروں کے خلاف ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر استعمال کرنا تھا۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرمیں اسرائیل کر حملے کے بعد سے چار میں سے تین افراد نے ہتھیاروں کی تلاش کے لیے برلن سے بار بار سفر کیا تھا۔
ابتدائی اکاؤنٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی بھی سازش خاص طور پر آگے نہیں بڑھی تھی حالانکہ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپ بھر میں انسداد دہشت گردی کے حکام نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں حملے بڑھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں یورپی کمشنر برائے امور داخلہ یلوا جوہانسن نے خبردار کیا تھا کہ چھٹیوں کے دوران یورپ میں میں دہشت گردانہ حملوں کا بہت بڑا خطرہ ہے۔