امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں نیتین یاہو پر حملوں میں انسانی جانی نقصان میں کمی پر زور دیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جیک سلیوان کو بتا دیا کہ مکمل فتح تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔ ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ جیک سلیوان نے اسرائیل کو حمایت کا مسلسل پیغام دیا ہے۔
جان کربی نے کہا کہ امریکا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ میں ایک اور وقفے کی حمایت کرتا ہے، حماس اپنے رہنماؤں کو اسرائیل کے حوالے کرکے مصائب کا خاتمہ کرسکتی ہے، اسرائیل کو جب تک ضرورت ہوگی جنگ جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے تو فوری جنگ بندی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں طوالت کے منفی عالمی نتائج ہوسکتے ہیں۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کو ایف سکسٹین لڑاکا طیاروں کی فروخت سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیل کی فوجی اور اہم ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں
حماس نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا
افسران سمیت مزید 15صہیونی فوجی ہلاک، اسرائیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی