وزارت توانائی نے کےالیکٹرک کیلئےٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، حکومت نے دوسری، تیسری سہ ماہی کیلئے ایک روپے 20 پیسے اور 40 پیسے اضافے کی درخواست دی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا میں ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ کےالیکٹرک کیلئے 40 پیسے اور ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کےدرخواست دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں تقسیم کار کمپنیاں ریگولیٹڈ نظام کےتحت کام کرتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیز حکومت اور نیپرا کی ہدایات پرعمل کی پابند ہیں۔