آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ اگر کیچز ہوجاتے تو آسٹریلیا کے اسکور میں 80 سے 85 رنز مزید کم ہوتے، وارنر نے جس طرح بیٹنگ کی اس کے بعد پاکستان نے اچھا کم بیک کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولرعامر جمال نے کہا کہ ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں کرنے کا خوب مزا آیا، پہلے اسپیل میں نہیں لیکن بعد کے اسپیل میں ردھم ملا۔
عامر جمال کا کہنا ہے کہ وکٹ کے لحاظ سے ہم نے کچھ رنز زیادہ دیے لیکن ریکور اچھا کرلیا تھا، کوشش کریں گے کہ دوسرے روز آسٹریلین ٹیم کو جلد آل آؤٹ کرلیں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایک بڑی کرکٹ ہے لیکن جب آپ نے محنت کی ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کیچز ہوجاتے تو آسٹریلیا کے اسکور میں 80 سے 85 رنز مزید کم ہوتے، وارنر نے جس طرح بیٹنگ کی اس کے بعد پاکستان نے اچھا کم بیک کیا، شروع میں نہیں دوسرے، تیسرے سیشن میں پچ بولرز کو مدد دے رہی تھی، پچ اچھی ہے رائٹ جگہ پر بولنگ ہوگی تو فائدہ ہوگا۔
عامر جمال نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر جیسے کوالٹی بیٹر کے سامنے بولنگ کرنا چینلج ہوتا ہے، وارنر نے اچھی اننگز کھیلی، ایسے بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے لیے پلان کرنا ہوتا ہے۔
عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں بازو پر سیاہ پٹی کیوںباندھی؟
’دونوں بھائیوں کی صُلح: پہلے ٹیسٹ سے قبل محمد حفیظ اور مائیکل وان کیسیلفی میں چُھپا پیغام