لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جن میں شمائلہ راشد، شاہ زیب، مون صادق اور فرحان علی سمیت دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیتدیگر ملزمان اشتہاری قرار
جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کی درخواست ضمانتمنظور