Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2023 06:15pm

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، سماعت میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کی جانب وکیل شہباز کھوسہ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب راولپنڈی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی، جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔

مزید پڑھیں

پانچ سالہ نااہلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حکم کیخلاف عمران کیدرخواستیں سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتاری ڈالدی

Read Comments