محکمہ انہار پنجاب نے صوبے میں نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق صوبے کی 21 نہریں بھل صفائی کے لیے 26 دسمبرسے بند ہوں گی جب کہ منگلا ڈیم سے منسلک 12 نہروں کی بندش 26 دسمبرسے شروع ہوگی۔
محکمہ انہار پنجاب نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے منسلک 9 نہروں کی بندش31 دسمبر سے شروع ہوگی، تمام نہریں 30 جنوری تک باری باری بند رہیں گی۔
پنجاب کی نہروں کی بندش کے باعث پَن بجلی کی پیداوار میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔