دودھ کو انسانی صحت کیلئے پاور ہاؤس کہا جاتا ہے، یہ ہڈیوں کو کیلشیم پہنچاتے ہوئے انہیں مضبوطی بخشتا ہے۔
موسمِ سرما میں اکثریت کو ہڈیوں میں درد کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، یہ نہ صرف ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے بکہ طبعیت میں بھی سستی لاتا ہے۔
نیم گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال ان مسائل کو باآسانی حل کرسکتا ہے کیونکہ دودھ اور شہد میں موجود غذائی اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔
دودھ اور شہد کا بہترین امتزاج انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔
موسمِ سرما کی ٹھنڈ ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتی ہے، اس موسم میں دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
دودھ اور شہد کا امتزاج ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
موسمِ سرما میں اپنی قوتِ مدافعت کو دودھ اور شہد کے بہترین امتزاج سے بہتر بنائیں۔ پروٹین، زِنک اور وٹامن ڈی اور اے سے بھرپور دودھ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
دودھ اور شہد موسمِ سرما میں طاری رہنے والی سستی کو باآسانی دور کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کی مقدار زیادہ رکھیں۔
موسمِ سرما میں خشک جلد ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ دودھ اور شہد کی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہیں۔
گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ دودھ کی پروبائیوٹک خصوصیات شہد کے مائکروبیل اثرات کے ساتھ مل کر ایک سِمفونی(symphony) تیار کرتی ہیں جو صحت مند بیکٹیریا کو فروغ دیتی ہے۔
موسمِ سرما میں اکثریت کو نزلہ زخام کے سبب سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال اس مسئلے کو دور کرسکتا ہے۔