بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آج نیوز کے نمائندے نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں، انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، حادثے کے 11 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔