Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2023 06:51pm

سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کے وکلا لاعلم نکلے

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد ہوگئی ہے، تاہم، تحریک انصاف کے وکلاء نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء کا دعویٰ ہے کہ چارج فریم کرنے کے بعد ملزمان سے دستخط کرائے جاتے ہیں جس کے بعد پروسس مکمل ہوتا ہے، مگر ہم نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکہ“ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ’ہم ڈھائی گھنٹے اندر رہے ہیں، ہمارے سامنے کوئی چارج فریم نہیں کیا گیا، ہمارے سامنے کوئی دستخط نہیں لیے گئے، ہمارے سامنے اس قسم کی کوئی ایکسرسائز آج نہیں ہوئی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سرکار کا یہ کہنا کہ فرد جرم عائد ہوگئی ہے، ہمارے لیے حیران کن ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اوپن ٹرائل اور اوپن پروسیڈنگز ہوتیں تو یقیناً یہ سوال اور یہ کنفیوژن پیدا نہ ہوتی۔

سلمان صفدر نے کہا کہ ماحول یہ لگ رہا ہے کہ الیکشن سے پہلے کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو سزا سنا دی جائے۔

Read Comments