پاکستان ریلوے کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی ریلوے چلانے سے متعلق تربیت فراہم کی جارہی ہے، اس حوالے سے مختلف ممالک کی ریلویز کے 7 رکنی وفد نے لاہور کا دورہ کیا۔
وفد میں سری لنکا، آذربائیجان، یوگنڈا سمیت دیگر ممالک کے افسران شامل تھے۔ وفد کو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین ڈسپیچ سمیت ریزرویشن آفس کا بھی دورہ کروایا گیا۔
ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے وفد کو ریلوے کے ٹریفک، الیکٹریکل، مکینیکل اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں :
پاکستان ریلوے نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کر دیا
پاکستان ریلوے کی مسافروں کی سہولت کیلئے سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت
یاد رہے کہ پاکستان ریلوے دیگر ممالک کو بھی ریلوے چلانے سے متعلق تربیت فراہم کررہا ہے، مختلف ممالک کی ریلویز کا وفد پاکستان ریلوے کے 119 ایڈوانس کورس کیلئے پاکستان آیا۔۔