Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 07:16pm

انتخابات میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی، انتخابی میدان میں بھرپور تیاری سے اتریں گے۔

جہانگیرترین سے لودھراں سے سابق ایم پی اے نذیربلوچ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سابق ایم پی اے غلام رسول اور تحسین گردیزی بھی شامل تھے، اس موقع پر عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔

ملاقات میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ایک اور بڑی کامیابی

دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، اٹک سے اہم سیاسی شخصیت نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے ملاقات کی۔ کرنل (ر) محمد انور نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد اور تشکرکا اظہار کیا۔

اس موقع پر محمد انور نے کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ وعدے پورے کرینگے، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے، ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

Read Comments