پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرنیازاللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹس جاری کردیے گیے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف اکبرایس بابرسمیت 13 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، جن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم قرار دیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا رکھی ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستیں منظور، پی ٹی آئی کو نوٹسجاری
اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار میں درخواست دینےکا اعلان
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے سے روکدیا