نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
انوارالحق کل آزاد جموں و کشمیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے، نگراں وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے متعلق فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر نگراں وزیراعظم کے دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر پر آئین کی شق صدارتی حکم سے لپیٹنےکو درست قرار دے دیا
بھارتی سپریم کورٹ نے فاشسٹ ہندو توا نظریے کے سامنےسرجھکا دیا، صدرعارف علوی
انوار الحق کاکڑ کل کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، ان کے دورے کے حوالے سے دارالحکومت مظفرآباد کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر شیخ سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔