سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اور فی تولہ سونے کی قدر ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے پر آگئی جب کہ سونا فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، 100انڈیکس 67 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا
پاکستانی معیشت کہاں کھڑی ہے، اسٹیٹ بینک رپورٹ نے بہت کچھبتادیا
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر7 ڈالر کمی کے بعد 1958 ڈالر پر آگئی۔