Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 12:45pm

توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں آج فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

ممبر نثار احمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری بھی سماعت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فُل بینچتشکیل

جیل سے باہر ٹرائل کیلئے عمران خان کی ایک اور امید دم توڑگئی

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے وکلاء اور فیملی کو سماعت سننے کی اجازت دے رکھی تھی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، دونوں ملزمان پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments