استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر انتخابی امور کو جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کی۔
اجلاس کے آغاز میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا گیا، ساتھ ہی دہشت گردوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔
اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی چیئرمین اور صدر کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مکمل اختیار دے دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔
اجلاس میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی، سیٹ ایڈجمسمنٹ اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف قومی اور صوبائی حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر انتخابی امور کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے ہر حلقے اور اسلام آباد میں مشاورت کے لیے ڈویژنل صدور پر خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہلینے کی ہدایت کردی
ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے طریقہ کار مرتبکرلیا
نگران سیٹ اپ پر ن لیگ کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل، فیصلہ نوازکرینگے، شہباز کا زرداری کو جواب
اس موقع پر جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کے خدشات اور تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے، باہمی مشاورت اور سب کو آن بورڈ کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں گے۔