لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) آفس کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
یاسمین راشد کی جیل سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی، سیکرٹری لیگل کو ذمہداریاں سونپ دیں
عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء حتمیدلائل کیلئے طلب