Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2023 01:35pm

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے کم ہوگئی

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 128 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترسیلات زر کا حجم 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ میں فی اونس سونے کا دام 13 ڈالر کی کمی سے 2005 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments