استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر طریقہ کار مرتب کر لیا۔
آئی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام لاہور میں ہو گا جس میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع آئی پی پی نے بتایا کہ پارٹی کے مضبوط امیدوار کے حلقے میں ن لیگ کو حمایت کے لیے کہا جائے گا جب کہ ن لیگ کے مضبوط امیدواروں کے حلقوں میں انہیں مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہکمیٹیاں تشکیل دے دیں
جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہلینے کی ہدایت کردی
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔
آئی پی پی کی جانب سے اسحاق خاکوانی کمیٹی کے کنوینئر مقرر جب کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ممبر نامزد کیا گیا۔
آئی پی پی کمیٹی قومی اسمبلی کی 25 اور صوبائی کی 40 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے فہرست مرتب کر چکی ہے۔