سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بھی گیس مہنگی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا، ایس ایس جی سی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔
ای ایس جی سی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے، سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے شاٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، سوئی سدرن نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی ہے۔
سوئی سدرن نے درخواست میں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی سدرن کی درخواست پر 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوئی تھی جس کے بعد اوگرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرکی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔