Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2023 11:46am

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے اپنے متعلق بیان دینے دینے والے پارٹی وکلاء کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں، جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوں اور مجھے 10 سال پہلے پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلے ان کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن محض ایک فراڈ تھے، استدعا کی تھی پی ٹی آئی کے دوبارہ اور دیگر جماعتوں کے بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف تمام درخواستگزاروں کو آئندہ سماعتجواب جمع کرانے کی ہدایت

اکبر ایس بار پی ٹی آئی کو ’لوٹنے والے‘ وکلا پر برسپڑے

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ایک نوٹس آیا، سرخیاں لگی تھیں میری درخواست مسترد کردی گئی، دوبارہ دلائل کے لیے 14 تاریخ دی گئی ہے۔

بانی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جو وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں ان کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دیں گے، پاکستان بارکونسل ان وکلاء کے لائسنس منسوخ کرے۔

Read Comments