احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دوران سماعت بتایا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں اور اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دوبارہ کھلگیا
رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف کارروائی کاامکان
احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔