ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، کھانے کی تراکیب، خبروں، شخصیات اور فلموں سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کردی۔
گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
گوگل کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی فہرست کے مطابق رواں برس پاکستانی صارفین نے مقامی ڈراموں، فلم یا شو میں دلچسپی نہیں لی ۔
پاکستانی صارفین کی جانب سے زیادہ تلاش کی جانے والی دس فلمیں اور ڈرامے
اوپن ہائیمر
ہالی ووڈ فلم اوپن ہائیمرکو جولائی 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
جوان
شاہ رخ خان کی فلم جوان کو ستمبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔
پٹھان
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو جنوری 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
بار بی
ہالی ووڈ فلم بار بی کو جولائی 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
ٹائیگر 3
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر تھری کو نومبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔
غدر 2
پاکستان مخالف بنائی گئی بھارتی فلم غدر ٹو کو اگست 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
کیری آن جٹا 3
بھارتی فلم کیری آن جٹا تھری کو جون 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
جان وک - 4
پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں ہولی وڈ فلم جان وک 4 آٹھویں نمبر پر رہی، اسے مارچ 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فرضی
شاہد کپور کی فلم فرضی فلم کو فروری 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
ایکسٹریکشن 2
فلم ایکسٹریکشن 2 کو جون 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔