پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا۔
فلم میں اداکارہ یمنیٰ زیدی ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے خاندانی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات سے گزرتی ہیں۔
فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی، جاوید شیخ بطور نایاب کے والد دکھائی دیں گے جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے۔
ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونے والی سیاست جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا، اس کے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کئی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔
ٹریلر کا اختتام نایاب کے ڈائلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنے بھائی کو کہتی ہیں کہ ’تم دیکھنا، میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘۔
’نایاب‘ کی ہدایات عمیر ناصر علی نے دی ہیں جب کہ اسے رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں، فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔