بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور سیاسی جماعت میدان میں آ گئی۔
ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے جبکہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہوچکے ہیں، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان ہم عوام پاکستان پارٹی کو الاٹ کیا جائے۔
درخواست چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی۔
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات میں تاخیر کی درخواستیں مستردکرنے کا مطابہ
الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں چیلنج ہونے لگیں، 2 حلقے کالعدم قرار، 3 پرنظرثانی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن سے پارٹی سرٹیفکیٹ شائعکرنے کا مطالبہ