Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 05:09pm

وزارت داخلہ نے بھی سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

وزارت داخلہ نے بھی خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

پیر کے روز وزارت داخلہ نے بھی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، انٹرا کورٹ اپیل میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ کیا کیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چاہیئے تھا؟، لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے، کیا عدالت نے اسے نظرانداز نہیں کیا؟۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی اس انٹرا کورٹ اپیل میں سوال اٹھایا گیا کہ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشت گرد بھی آتے ہیں، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات سے متعلق پہلا اختیار ہائیکورٹ کا تھا۔

وزارت داخلہ نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں یاد دہانی کرائی ہے کہ سپریم کورٹ خود کئی بار کہہ چکی ہے کہ دیگر فورم موجود ہوں تو آرٹیکل 184/3 سے گریز کرنا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

سینیٹ میں 9 مئی مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قراردادمنظور

سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل پر بحث احتجاج میں تبدیل، سینیٹاجلاس ملتوی

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ کے فیصلےکیخلاف اپیل دائر

Read Comments