Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 02:37pm

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت کا فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا حکم

فراڈ کیس میں زیرحراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

راولپنڈی کے ڈسترکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔

جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے دیور پر الزامات عائدکردیے

عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی

گزشتہ روز بھی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرکے فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری پر 29 نومبرکو مقدمہ درج کیا تھا۔

Read Comments