Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 01:32pm

کراچی: مسیحی شخص کودوسری شادی مہنگی پڑی

Welcome

کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے شوہرکو دوسری شادی کرنا مہنگا پر گیا۔ عدالت نے قید کی سزا کے ساتھ ساتھ جُرمانہ بھی عائد کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نےدوسری شادی کرنے والے کرسچئن شخص کو 3 سال قید اور 30 ہزار روہے جرمانے کی سزا سُنائی۔

عدالت نے بیوی کی درخواست پر ملزم جوشوا مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

پہلی اہلیہ نے ملزم جوشوا کےخلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مدعی کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کے مطابق کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہردوسری شادی نہیں کرسکتا ۔ ملزم نےشادی شدہ ہوکردوسری شادی کی جوغیرقانونی ہے۔

Read Comments