لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے ملتان ڈویژن کے لیے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔
ماڈل ٹائون لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس پارٹی قائد میاں نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز بھی شریک ہوئے۔
پارلیمانی بورڈ نے 2 سیشنز میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔
مسلم لیگ نون کا پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، اٹک، جہلم اور چکوال سے پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز کر چکا ہے۔
ن لیگ کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کافیصلہ
من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کا الزام، ن لیگ کے رہنما پارٹی رکنیت سےمستعفی