انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر دو پیسے اضافے کے بعد ڈالر خرید و فروخت 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح ریے کہ جعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
تجارتی عدم توازن سنگین، چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان منتقل کرنےپر مذاکرات
100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 12 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔