حج درخواستوں کی وصولی میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور اتوار کو بھی درخواستوں کی وصولی جاری ہے، تاہم کوٹہ پورے نہ ہونے کی صورت میں تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے، سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی اتوارکو بھی جاری رہی، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں وصول کرنے والے 15 بینک آج بھی کھلے رہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک 28 ہزار حج درخواستیں جمع ہو سکی تھیں، اور 89 ہزار حج درخواستیں وصول کرنی ہیں، جس وجہ سے امکان ہے کہ حج درخواستیں پوری کرنے کے لئے وصولی کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار درخواستوں میں صرف 1550حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں اخراجات جمع کرائے جانے ہیں۔