امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ’ملک میں 2 خاندانوں نے7 مرتبہ حکومتیں کیں، پاکستان آئی ایم ایف کا غلام بن گیا‘۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ 2 خاندان 7 دفعہ حکومتیں کرکے خود خوشحال ہوگئے اور ملک کو بدحال کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ دو خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25 کروڑ عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہے۔
سراج الحق نے الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن، بے روزگاری سے پاک پاکستان کیلئے 8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں :
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نیب ٹیم کے سامنے اہم انکشافات
زمان پارک اور رائیونڈ والے میرے مخالف نہیں، بلاول بھٹو
ہم نے کہا کارگل پر لڑائی نہیں ہونی چاہئے، وقت ثابت کر رہا ہے ہم صحیح تھے، نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ آزمائے چہرے ملک کے مسائل میں اضافے کا باعث بنے، ملک کے نوجوان 8 فروری کو احتساب کیلئے تیار رہیں۔