لیموں میں وافر مقدار میں پائے جانے والے غذائی اجزا اسے سُپر فوڈ بناتے ہیں، یہ انسانی جسم کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور لیموں نہ صرف کھانوں کو ذائقہ دیتا ہے بلکہ یہ مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
لیموں میں موجود کاپر، میگنیشیم، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، زنک، اینٹی آکسیڈنٹس اور زنک کی مقدار انسانی جسم کو صحتمند بناتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر آدھے لیموں کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔
لیموں میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور جراثیم سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر لیموں کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔
لیموں میں موجود حل پذیر فائبر آنتوں کی افعال کو منظم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں موجود ’پیکٹن‘ نامی فائبر آنتوں کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
شہد کے ساتھ ایک گلاس لیموں پانی انسانی جسم کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ لیموں میں موجود فائبر انسانی جسم میں جانے کے بعد پھیل جاتا ہے، جو پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے۔
گردے میں پتھری ہونے کے امکانات کو لیموں کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔ لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ کی زیادہ مقدارگردے کی پتھری کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔