Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2023 12:30pm

گجرات میں ن لیگ جلسے کا پنڈال سج گیا، مریم نواز شرکت کریں گی

مسلم لیگ ن نے یوتھ کنونشن کے لیے گجرات میں پنڈال سجا لیا۔

مرکزی نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف آج جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز ن لیگ کی انتخابی مہم کے حوالے سے اظہار خیال جب کہپارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے بات کریں گی۔

لیگی چیف آرگنائزر یوتھ کنوشن میں نوجوانوں کو عام انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں ٹاسک بھی سونپیں گی۔

Read Comments