مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اٹک، چکوال اور جہلم کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے لیے انٹرویو کیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ سمیت مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئے۔
پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں اٹک، چکوال اور جہلم اضلاع کی 6 قومی اور 12 صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے انٹرویو کیے گئے۔
مجموعی طور قومی و صوبائی اسمبلی کی 18 نشستوں کے لیے 50 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔
ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وکلاء سے العزیزیہ کیس کی زیر سماعت اپیل کے حوالے سے مشاورت کی اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس میں آپ کی سزا معطل ہے لیکن نااہلی سے متعلق ابہام تاحال برقرار ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے سے قبل بریت ہونا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے عبوری ریلیف کی درخواست دینے پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے قبل چترال سے سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین، حماد نوازٹیپو، ملک ابرار، شاہ محمد شاہ سمیت دیگر ارکان کی شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں رانا ثنا اللہ، سعدرفیق، ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پارٹی کے امور اور آئندہ عام انتخابات 2024 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی تیاریوں پر شہباز شریف کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ قوم کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گی، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہوگئی ہیں، لہٰذا قوم کو امن، ترقی اور معاشی خوشحالی دیں گے۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہکمیٹیاں تشکیل دے دیں
نواز شریف کو چور کہنے والا خود تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتا رہا،مریم نواز
ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا،نواز شریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا۔